لاڑکانہ:مقامی پارٹی رہنما کارکنان کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں، بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ چاہتے تھے کہ کچھ زیادہ دن لاڑکانہ میں ورکرز کے درمیان گزاریں تاہم ملکی حالات خصوصا پڑوسی ممالک میں کشیدہ صورتحال کے باعث انہیں قومی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے جانا پڑ رہا ہے، میں نے پاک افغان سرحدی صورتحال سمیت خطے میں بڑھتی کشیدگی کی مذمت کی تاہم اب ایران اور عرب ممالک پر ہونے والے حملوں کے معاملے پر قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں وہ شرکت اور خطاب کریں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ کے گاؤں آگانی میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا. بلاول بھٹو زرداری نے مقامی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کا خاص خیال رکھیں اور پارٹی کارکنان کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں. ادھر ضلع کاؤنسل لاڑکانہ کے وائس چیئرمین اسداللہ بھٹو کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

مزید خبریں

Back to top button