جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر یقین ہے، تھر بار قیادت اپنا کردار ادا کرے گی: بلاول بھٹو زرداری

تھرپارکر(رپورٹ : میندھرو کاجھروی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تھرپارکر بار  کے نومنتخب صدر قیمت ولاسائی، نائب صدر سبحان سمیجو اور جنرل سیکریٹری ویر وکرم کو مبارکباد دیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وشال شرما کو جوائنٹ سکریٹری، پردیپ راٹھی کو لائبریرین اور جیلم سنگھ کو خزانچی منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی گئی ۔

بلاول ہائوس سے جاری بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منیجنگ کمیٹی کے منتخب ارکان  پریپ اوجھا، پرتاب میگھواڑ،

پروانو پتھو مل، منگل سنگھ، جتیش، بھومجی اور انچلارام کو بھی مبارکباد دی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت تھرپارکر کے وکلاء کے مسائل کے حل اور بھبود کیلیئے اپنا قائدانہ کرادر ادا کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی، پارلیمان کی بالادستی اور مساوات پر قائم معاشرے کے قیام کیلیئے پرعزم ہے۔

مزید خبریں

Back to top button