بلوچستان میں دہشتگردی کو کاری ضرب، بلاول بھٹو کا سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی نیٹ ورک کی کمر توڑ دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے بعد دہشتگرد شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے شہید اہلکاروں کو قوم کے ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جبکہ انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور مکمل یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔



