لاڑکانہ میں عید کی رونقیں: بلاول بھٹو گڑھی خدا بخش پہنچ گئے، فلسطین کیلئے خصوصی دعائیں

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں عیدالفطر کے روح پرور اجتماعات، بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش آمد، نماز عید کی ادائیگی، ملکی استحکام اور فلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کیں،

لاڑکانہ میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے اور پرامن ماحول میں منائی گئی جہاں شہر بھر کی مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں نماز عید ادا کی اور شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی، انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو سمیت دیگر رہنماؤں کے مزارات پر فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر ملکی استحکام، عوام کی خوشحالی اور مشرق وسطی خصوصا فلسطین میں امن کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، نماز کے بعد بلاول بھٹو زرداری عوام میں گھل مل گئے اور شہریوں سے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، خورشید جونیجو اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں. ادھر باغ جناح میں جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا راشد خالد محمود سومرو کی امامت میں ہزاروں شہریوں نے نماز عید ادا کی، نماز کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی خوشیاں بانٹیں.

مزید خبریں

Back to top button