چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کو انتہا پسندی چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

لاڑکانہ(جانو ڈاٹ پی کے)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کو انتہا پسندی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

لاڑکانہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگوکوتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہااپنے لیڈر کی گرفتاری اور کیسز پر قومی اداروں پر حملہ کریں گے تو ایکشن پر شکایت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بقا کے لیے سیاسی حل نکالنا چاہیے، حالات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر لانے کے لیے صدر آصف علی زرداری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔پی ٹی آئی انتہا پسندی کی سیاست چھوڑ دے، لیڈر کی گرفتاری اور کیس پر قومی اداروں پر حملہ کریں گے تو ایکشن پر شکایت نہیں ہونی چاہیے، سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بقا کے لیے سیاسی حل نکالنا چاہیے، حالات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر لانے کیلیے صدر زرداری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button