ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پوری دنیا میں صدمے کا باعث،بلاول بھٹوزرداری

کراچی / اسلام آباد / لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت کی خبر ایران سمیت پوری دنیا میں صدمے کا باعث بنی ہے۔ انہوں نے آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر دنیا بھر میں موجود سوگواران کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تشدد اور جنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع خطے میں امن اور سلامتی کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران، اسرائیل اور گلف ممالک کے درمیان کشیدگی کا پھیلاؤ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔

مزید خبریں

Back to top button