مسجد میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت، دین اور قومی ضمیر پر حملہ ہے،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے )پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت۔انہوں نے کہا کہ مسجد میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت، دین اور قومی ضمیر پر حملہ ہے،کوئی مذہب یا نظریہ معصوم انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا،دہشت گردی اپنی تمام صورتوں میں پاکستان کی وحدت اور اقدار پر حملہ ہے،واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے،حکومت ملک بھر میں عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنائے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا۔



