کچھ قوتیں سندھ کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے خطرے کا الارم بجادیا
بلاول بھٹو زرداری اور سی ایم سندھ نے این ای ڈی یونیورسٹی تھرپارکر کا افتتاح کر دیا

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تھرپارکر کی ترقی صرف سندھ کیلئے نہیں،بلکہ پورے پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ بعض قوتیں چاہتی ہیں کہ سندھ کے وسائل اور اختیارات پر قبضہ کریں اور جھوٹے بیانیے کے ذریعے یہ ظاہر کریں کہ صوبائی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔حقیقت یہ ہے کہ تھرپارکر خود اس بیانیے کا سب سے بڑا جواب ہے،یہاں کی ترقی ثابت کرتی ہے کہ سندھ اپنی صلاحیتوں کے مطابق عوام کی خدمت کر رہا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ضلع تھرپارکر میں مٹھی اسلام کوٹ روڈ پر واقع این ای ڈی یونیورسٹی سے الحاق شدہ تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر وہ اسکول آف ماڈرن سائنسز کا بھی افتتاح کیا اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے بریفننگ لی۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے مہمانو کو آجیاں کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور خاص مہمانوں کو تحائف دیئے۔تقریب میں پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا گیا، اور سارے مہمانوں نے کھڑے ہو کر قومی ترانہ کا استقبال کیا۔تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، ایم پی اے ڈاکٹر کھٹومل جیون، ایم پی اے ارباب لطف اللہ، انجنیئر گیان چند تھارانی، غلام حیدر سمیجو، راھول جیون، دوست علی راھمون، قاسم سراج سومرو، سشیل ملانی، ایم پی اے فقیر شیر محمد بلالانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جبکہ کافی تعداد میں مقامی صحافیوں کی تقریب میں انٹری نہیں ہو سکی، کھانے پینے کے بھی کوئی خاص ارینج مینٹ نہیں تھے، لوگ پینے کے پانی کے لیئے دربدر تھے، مقامی صحافیوں کو نہ تو بریفنگ دی گئی اور نہیں انہیں سنا گیا۔اس کے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھر کے ایک روزہ دورے پر مائی بختاور ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کا استقبال پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن میرپورخاص کے صدر ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی اور دیگر نے کیا۔



