بلاول بھٹو زرداری کی جوڈیشل کالونی آمد،پی پی رہنما عمر شریف بخاری سے بیٹی کے انتقال پر تعزیت

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لالہ زار میں جوڈیشل کالونی آمد۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی رہنما سید عمر شریف بخاری سے ان کی صاحبزادی زویا سید کے انتقال پر تعزیت کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سید عمر شریف بخاری کی صاحبزادی کے انتقال پر ان کی والدہ سمیت دیگر لواحقین سے بھی تعزیت۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، ہمایوں خان، قاسم گیلانی اور حیدرگیلانی نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سید عمر شریف بخاری کی صاحبزادی کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ہارون لطیف، سردار قاسم فاروق، واجد عزیز، ملک فہیم یونس، شاہد اکبر فاروقی اور عمر پال سے بھی ملاقات ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button