اسلام محبت و رواداری کا درس دیتا ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہر مسلمان کی مذہبی ذمہ داری ہے، بلال فاروق تارڑ

وزیر آباد (جانوڈاٹ پی کے) اتحاد و یگانگت کی فضاء ملی یکجہتی کے فروغ کی علامت ہے۔تحریک پاکستان میں مسیحی برادری نے مسلم قوم سے کندھا ملا کر آزادی کی جد وجہد کو دوام بخشا مسیحیوں کے مذہبی تہوار پر ان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انجمن بہبودی مریضاں اورمسلم ہینڈز پاکستان کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے افراد میں راشن پیکج اور نقدی تقسیم کرنے کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجمن کے صدر چوہدری ناصر محمود اللہ والے، طاہر رفیق منہاس،افتخار حسین صدیقی،میر ماجد علی سالار،صاحبزادہ سید آل احمد،محمد اکبر بٹ،سعید اللہ والے،لائیولی ہڈ آفیسرسردار شمس الرحمن،محمد الیاس مہر،ذوالفقاربشیر بٹ،محمد اسلم جتالہ،محمد اشرف نثار،ڈاکٹر سید رضا سلطان،محمد طارق ملک،عبد الرحمن ناصر،یحییٰ ناصر،نواز مغل،طارق ظفر ملک نے بھی خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام محبت رواداری کا درس دیتا ہے اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری مذہبی ذمہ داری ہے۔ ممتاز شخصیات نے 130 سے زائد مسیحی برادری کے افراد میں تحصٰل ہید کوارٹر ہسپتال اور سوہدرہ میں مسلم ھینڈز کی جانب سے راشن پیکج اور انجمن بہبودی مریضاں کی جانب سے دو ہزار روپے نقد بطور عیدی تقسیم کئے۔



