بلال عباس نے ’سائبر ٹرک‘ چلا کر سب کو حیران کردیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس نے ’سائبر ٹرک‘ چلا کر سب کو حیران کردیا۔ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں اداکار بلال عباس اور ہانیہ عامر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس کے ہدایت کار مصدق ملک ہیں۔گزشتہ روز ڈرامے کی پہلی قسط نشر کی گئی جس میں بلال عباس کو سائبر ٹرک چلاتے دکھایا گیا ہے۔
بلال عباس (کامیار) سائبر ٹرک چلا رہے ہوتے ہیں اور تابک محسن (نادر) کی گاڑی ٹکرا جاتی ہے جس پر وہ انہیں مکا مارتے ہیں جب ہانیہ عامر (آئرہ) کو اس بات کا علم ہوتا ہے وہ اگلے روز سائبر ٹرک دیکھ کر اس کو خراب کردیتی ہیں۔
میری زندگی ہے تو میں جہاں بلال اور ہانیہ نے اپنی شاندار اداکاری اور گلیمر سے شائقین کو مسحور کیا وہیں سفید رنگ کے سائبر ٹرک نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔
ایک مداح نے لکھا کہ جب میں نے ڈرامے میں سائبر ٹرک کو دیکھا تو میں حیران رہ گیا! یہ ڈرامہ یقیناً ہٹ ہونے والا ہے، اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے میں سائبر ٹرک آگیا۔
تیسرے صارف نے لکھا کہ ’صرف بلال عباس ہی سائبر ٹرک کے ساتھ اچھے لگ سکتے ہیں۔‘ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں مہر جعفری (فلک)، علی رحمان (خاور)، وردہ عزیز (فریحہ)، علی خان (عرفان)، جویریہ عباسی (بینش) شامل ہیں۔



