بھارتی ریاست بہار میں انتخابات، حکمران اتحاد این ڈی اے کی بھاری اکثریت سے کامیابی

دہلی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی ریاست بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حکمران اتحاد این ڈی اے نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔
نتائج کے مطابق حکمران بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جے ڈی یو کے اتحاد این ڈی اے نے 243 میں سے 203 سیٹیں جیت لیں جبکہ ایم جی بی کو 34 اور دیگر جماعتوں کو 6 نشستیں ملیں۔
بہار اسمبلی کے انتخابات کے 6 نومبر کو ہونے والے پہلے مرحلے میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 65.08 فیصد اور 11 نومبر کے دوسرے مرحلے میں ٹرن آؤٹ 68.14 فیصد تھا۔



