پاکستان کے کرکٹرز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، ذرائع

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے مایہ ناز کرکٹرز ایک بار پھر آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کیے جا چکے ہیں، انہیں بی بی ایل میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

پی سی بی نے چند ہفتے قبل تمام غیر ملکی لیگز کے لیے کھلاڑیوں کے این او سی عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سات قومی کرکٹرز کے بگ بیش لیگ کی مختلف ٹیموں سے معاہدے موجود ہیں، جن میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حارث روف، شاداب خان، محمد رضوان، حسن علی اور حسان خان شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button