شہیدذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر سابق صوبائی وزیر سینیٹر سسی پلیجو کا خراج عقیدت

ٹھٹھہ( جاوید لطیف میمن )پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمن شہیدذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر سابق صوبائی وزیر سینیٹر سسی پلیجو کا خراج عقیدت۔
سابق صوبائی وزیر اور سابق سینیٹر سسئی پلیجو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کے آج کے دن ھم ایک بھادر، ذھین، حوصلہ مند ، دور رس اور عوم کے محبوب ترین عظیم رھنما قائد عوام شھید ذوالفقار علی بھٹو کے سینتالیسوین یوم شہادت پر انھیں دل کی گہرائیوں سے خراج اور سلام پیش کرتے ہیں۔
قائد عوام کی شجائت اور شہادت نے پاکستان کے دفاع کی آبیاری کی اور ھم ھمیشہ یاد رکھتے ہیں انکی اس بھادری، ھمت اور رھبری کو اور تا دم یاد رکھیں گے۔شھید بھٹو پاکستان کے حقیقی ھیرو رھنما تھے اور یہ سپھسالاری بیمثال رہی جسے عوامی ساتھ اور محبتیں ملیں,شہید عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے عظیم رہنماوُں میں سے تھے۔
سسی پلیجو نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح صاحب نے ہمیں پاکستان جیسا ملک دیا، اور قائد عوام شهيد ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے اس ملک کو ایک منتخب وزیراعظم کے طور ایک وژن اور پہلا آئین دیا،جمہوریت دی،
دفاعی منصوبے اور پالیسیز دیکر ملک کو ناقابل تسخیر بنایا اور اس راہ میں بڑی طاقتور بیرونی قوتوں اور اندرونی سازشوں کا مقابلہ کیا ان کے سامنے آخر تک ڈٹے رہے شہید اپنے ملک و قوم کی محبت میں سرشار اپنے عوامی نظریے اور وفاداری پہ کھڑے رہے اور شہید ہوگئے، ایک عظیم شجاع اور بےخوف رہنما، جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے اُتنا کم ہے.



