سانحہ بھاٹی گیٹ،مدعی مقدمہ نے صلح کرلی،ملزموں کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے میں پیشرفت،عدالت نے گرفتار پانچ ملزمان کو صلح کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے صلح کی بنیاد پر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی،مدعی مقدمہ نے عدالت میں بیان دیا کہ ہم ملزموں کیخلاف مزید کاروائی نہیں کرنا چاہتے،ملزمان کو بری یا مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے کیس کی سماعت کی،تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button