سائنس دانوں نے برمودا تکون کے نیچے پراسرار ڈھانچہ دریافت کر لیا

فلوریڈا (جانوڈاٹ پی کے)برمودا تکون سے متعلق طرح طرح کے کہانیاں مشہور ہیں اور حال ہی میں سائنس دانوں نے ان پُراسرار کہانیوں میں ایک اور کا اضافہ کر دیا ہے۔

سائنس دانوں نے برمودا کے نیچے موجود علاقے کا مطالعہ کیا اور ایسا ڈھانچہ دریافت کیا جس کی مثال دنیا میں اور کہیں نہیں ملتی۔

برمودا تکون شمالی بحرِ اوقیانوس میں فلوریڈا، برمودا اور پورٹو ریکو کے درمیان ایک علاقہ ہے جس سے متعلق غیر معمولی واقعات مشہور ہیں۔

اس علاقے کو ایک مافوق الفطرت خطہ مانا جاتا ہے جہاں فضائی جہاز، بحری جہاز اور لوگ غیر معمولی حالات میں غائب ہوجاتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button