عمران خان اسلام آبادپر چڑھائی کاآئندہ کوئی حکم نہیں دینگے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے آئندہ کوئی ایسا حکم نہیں دیں گے کہ اسلام آباد کی طرف چڑھ دوڑیں۔

بیرسٹر گوہرنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہم10مرتبہ سپریم کورٹ اور16دفعہ ہائی کورٹ گئے،ہماری استدعا یہ تھی کہ سپریم کورٹ میں جو17کیسز ہیں انہیں لگایا جائے،ہمایوں دلاور فیصلے کے بعد ہم نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ یہ غیر قانونی ہے،ہم پارلیمان،عدالت سمیت ہر فورم پر اپنی آواز اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی کنٹینر کی تیاری یا اس کا رخ اسلام آباد کرنے کے حوالے سے خبریں درست نہیں، بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اختیار دیا ہے وہ جو فیصلہ کریں،اگر کوئی مذاکرات یا مزاحمت کا راستہ اپنانا ہے وہ بھی اپوزیشن قائدین کی صوابدید ہے۔

مزید خبریں

Back to top button