راولپنڈیز نے پی ایس ایل 11 کے لیے نیوزی لینڈ کے بین سیئرز سے معاہدہ کرلیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن  میں راولپنڈیز نے نیوزی لینڈ کے بین سیئرز سے معاہدہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بین سیئرز اس وقت نیوزی لینڈ اے کے ساتھ سری لنکا میں موجود ہیں۔ کیوی پیسر اجازت ملنے کے بعد کل راولپنڈیز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے  اور 28 سالہ فاسٹ بولر پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کریں گے۔

زمان خان اور نسیم خان کی انجری کے بعد راولپنڈیز ٹیم بین سیئرز کی شمولیت سے بہتری کیلئے پر امید ہے۔ ذرائع کے مطابق انجرڈ نسیم شاہ بدستور راولپنڈیز اسکواڈ کا حصہ ہیں اور ان کے مزید ٹیسٹ 15 اپریل کو شیڈولڈ ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں راولپنڈیز کی ٹیم اگلا میچ 10 اپریل کو کراچی میں کھیلے گی۔

مزید خبریں

Back to top button