بیلاروس کے صدر کا شمالی کوریا کا دورہ، دوستی معاہدے پر دستخط ، کم جونگ اُن کو رائفل کا تحفہ دیا

شمالی کوریا(جانوڈاٹ پی کے)بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے شمالی کوریا کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ دوستی کے معاہدے پر دستخط کیے اور سربراہی ملاقات کے دوران انہیں ایک خودکار رائفل تحفے میں پیش کی۔

لوکاشینکو نے کم جونگ ان کو رائفل دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا، اگر دشمن سامنے آ جائے تو کام آئے گی، جس پر کم جونگ اُن نے ہنستے ہوئے ہتھیار کا معائنہ کیا اور اس کے ری لوڈنگ نظام کو بھی آزمایا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ لوکاشینکو کا شمالی کوریا کا پہلا دورہ ہے اور ان کے اس سفارتی توازن کو ظاہر کرتا ہے جس کے تحت وہ روس کے اتحادی اور مغرب مخالف ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی وہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ دورہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی جان کوئل سے ان کی ملاقات اور بیلاروس کی جانب سے 250 سیاسی قیدیوں کی رہائی کے بعد سامنے آیا جو امریکا کی جانب سے پابندیوں میں مزید نرمی کے بدلے میں کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button