مریم نواز کا پتنگ سازی کے مہنگے سامان پر نوٹس،بڑا فیصلہ سنادیا

بسنت کو"سیف بسنت" بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،بلال یاسین

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت پر پتنگ بازی کے سامان کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔وزیرہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیرصدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس،سیکرٹری داخلہ ڈاکٹراحمد جاوید قاضی نے سیف بسنت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازنے پتنگ بازی کےسامان کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹس لیا ہے۔بلال یاسین نے کہا کہ حکومت نے قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور ملتان میں پتنگ بازی کا سامان بنانےکی اجازت دیدی ہے۔ چاروں اضلاع میں دستیاب پتنگ بازی کا سامان ایک دن میں لاہورپہنچ جائے گا۔وافر مقدارمیں سامان کی دستیابی سے قیمتوں میں واضح کمی ہوگی،بسنت کو”سیف بسنت” بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button