ٹریفک پولیس نے پورے پاکستان کو لاہور میں بسنت کی دعوت دیدی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورمیں3روزہ بسنت فیسٹیول پر لاکھوں گاڑیاں شہر میں داخل ہونے کا امکان ہے۔بسنت پر لاہور میں تقریبا5لاکھ سے زائد گاڑیوں کے داخلے کا امکان ہے،جس کے پیش نظر پٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں،10ہزار پولیس اہلکار،25سو ٹریفک وارڈنز تعینات ہوں گے،چیف ٹریفک آفیسر نے پورے پاکستان کو لاہور میں بسنت منانے دعوت دیدی۔شہر کےداخلی راستوں کے علاؤہ ریڈ زون میں سیف سٹی کیمروں سے براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔چیف ٹریفک آفیسر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری جبکہ زید زون کی چھتوں پر کیمرے نصب کرکے آپریشنل کیے جائیں گے،براہ راست مانیٹرنگ ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button