لاہور میں رنگارنگ تین روزہ بسنت میلے کا اختتام

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں تین روزہ رنگارنگ بسنت میلہ خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہو گیا، جہاں شہریوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ پتنگ بازی کی اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنایا۔

شہریوں کے مثبت رویے اور نظم و ضبط کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہوریوں نے حکومت کے اعتماد کی لاج رکھ لی اور بسنت کو خوشگوار مگر محفوظ انداز میں منایا۔

وزیراعلیٰ نے لکھا کہ پیچوں پر پیچ لڑائے گئے، ہوا کے دوش پر پتنگوں کی آنکھ مچولی جاری رہی، جبکہ چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق بسنت منائی گئی۔ ان کے مطابق لبرٹی اور اندرونِ شہر میں 200 کلینک آن ویل متعین تھے جبکہ 21 فیلڈ ہسپتال بھی بسنت کے دوران مکمل طور پر فعال رہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، اور سیف بسنت ماڈل کو مستقبل میں دیگر شہروں تک بھی وسعت دی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button