نوازشریف کی خواہش تھی لاہور میں بسنت واپس آئے، فیسٹول ڈیڑھ سال کی محنت نتیجہ ہے، مریم اورنگزیب

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کی سینیئروزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی خواہش تھی لاہور میں بسنت فیسٹول واپس آئے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت سے متعلق اپنی کل کی تمام سرگرمیاں منسوخ کردیں اور لبرٹی چوک پرکنسرٹ بھی منسوخ کردیا گیا۔

اسلام آباد حملے سے متعلق کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ واقعات اس طرح کے تہواروں پرحملہ کرنے کیلئے بھی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی خواہش تھی کہ لاہورمیں بسنت فیسٹول واپس آئے، بسنت فیسٹول کیلئے ڈیڑھ سال کی محنت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button