لاہور بسنت کے رنگوں میں رنگ گیا، رات 12 بجتے ہی ہرطرف بوکاٹا کا شور، آسمان پر پتنگوں کی بہار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہوربسنت کے رنگوں میں رنگ گیا، رات 12 بجتے ہی تین روزہ بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےرات بارہ بجے پتنگ اڑا کر بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا۔
لاہور کے آسمان پر ستاروں کی جگہ پتنگیں سج گئیں۔ چھتوں پر پتنگ بازی اور ہلہ گلہ جاری ہے، اڑتی اور گرتی پتنگوں کو دیکھنے کے لیے منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔
بسنت کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین بھی پیش پیش ہیں، ہاتھوں پر مہندی ، رنگ برنگے لباس اور مزیدار پکوان سے بسنت کا استقبال کیا گیا۔
بسنت کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین بھی پیش پیش ہیں،کئی خواتین خود بھی پتنگ ہاتھوں میں لیے چھتوں پر موجود ہیں، باقی خواتین نے ہاتھوں پر مہندی سجائی ہے، رنگ برنگے لباس پہنے ہیں اور مزیدار پکوان سے بسنت کا استقبال کر رہی ہیں۔
لاہور کی سڑکیں اور گلیاں اس وقت پتنگوں سے سجی ہوئی ہیں، پتنگ اور ڈور مہنگی ہونے کے باوجود شہر بھر میں نایاب ہو چکی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بسنت کی تیاریوں کا جائزہ لینے کےلیے لبرٹی چوک لاہور پہنچ گئی ، شہریوں سے گفتگوکی، موٹرسائیکل سوا ر کو سیفٹی راڈ لگانے کا کہا۔ شہریوں نے بسنت کروانے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور اقدامات کو سراہا۔
بسنت فیسٹیول کے لیے شہر بھر میں مختلف روٹس پر خصوصی بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق پورا شہر بسنت کے موقع پر خصوصی ٹرانسپورٹ سے کور ہوگا۔



