بسنت کی اجازت انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، حکومت فوری نظرِ ثانی کرے،چوہدری محمد اجمل

سرگودھا(نامہ نگار)قاتل پتنگ بازی کو پھر سے انسانی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے بسنت کی اجازت دینے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر  چوہدری محمد اجمل نے کیا انہوں نے 25 سال بعد ایک بار پھر صوبہ بھر میں بسنت کے خونیں کھیل کی اجازت دینے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے بسنت  منانے کے جاری اجازت نامے پر فوری نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں بھی اس وقت کی صوبائی حکومت نے مشروط  طور پر بسنت منانے کی اجازت دی تھی لیکن قاتل ڈور سے ایک درجن سے زائد ہونے والی اموات پرحکومت کو یہ فیصلہ واپس لینا تھا چوہدری محمد اجمل نے کہا کہ انسانی جان کی قیمت کسی بھی ہندوانی تہوار سے کہیں زیادہ ہے اس لئے موت باٹنے والے بسنت کے اس کھیل کی اجازت دینے کی بجائے بسنت اور اس سے متعلقہ کاروبار پر سخت پابندی عائد کی جائے اور یقینی بنایا جائے یہ خونی کھیل ہمیشہ کیلئے رک جائے اور قیمتی جانوں کا نقصان ہونے سے بچ جائے۔

مزید خبریں

Back to top button