لاہور میں بسنت ایس او پیز پر سختی، حفاظتی تار نہ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں حفاظتی تار نہ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج کیے جانے لگے۔ موٹر سائیکل بھی بند ہوگی۔
پولیس کے مطابق بسنت ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں میں 7 لاکھ سے زائد حفاظتی راڈز تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
حفاظتی تار نہ لگانے پر لیاقت آباد میں 4 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ایک مقدمہ گلبرگ تھانہ میں درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بسنت دنوں میں مزید سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔



