بسنت کیلئے مختص چھتوں کے مالکان کو شورٹی بانڈز لینے کا حکم

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بسنت کے موقع پر امن و امان اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے بسنت کیلئے مختص چھتوں کے مالکان سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ضمانت کے طور پر شورٹی بانڈز لینے کا حکم دے دیا ہے۔

سی سی پی او لاہور کی زیرصدارت بسنت کے پُرامن انعقاد سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں بسنت کے محفوظ اور قانون کے مطابق انعقاد کیلئے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ چھتوں پر گنجائش سے زائد افراد کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی جبکہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر مکمل اور بلاامتیاز عملدرآمد کرایا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ آج سے کوئی بھی موٹر سائیکل بغیر سیفٹی راڈ کے سڑک پر نظر نہیں آنی چاہیے۔

سی سی پی او لاہور نے بسنت کے دوران کڑی نگرانی کیلئے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button