لاہور میں غیر ملکی بھی بسنت کے رنگ میں رنگ گئے

لاہور(جانو ڈاٹ پی  کے)لاہور میں غیر ملکی بھی بسنت کے رنگ میں رنگ گئے۔لاہور کےمختلف علاقوں میں مقیم غیر ملکی شہریوں اور سیاحوں نے گھروں کی چھتوں،ہوٹلوں اور مخصوص ثقافتی مقامات پر بسنت منائی۔غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے اندرون شہر، شاہی قلعہ کے اطراف،بادشاہی مسجد کے نزدیک علاقوں، گلبرگ اور ڈیفنس میں بسنت کے رنگ دیکھے اور مقامی لوگوں کے ساتھ پتنگ بازی کی۔کیتھڈرل چرچ لاہور کی گراؤنڈ میں بسنت منانے والے ڈیوڈ کا کہنا تھا وہ اپنے ملک میں بسنت مناتے ہیں لیکن پاکستان میں پہلی بار بسنت منارہے ہیں۔

ایک اورغیرملکی سیاح ماریا نے پتنگ بازی،روایتی کھانوں اور موسیقی کو خاص طور پر سراہا اور کہا کہ اس طرح کے تہوار مقامی ثقافت کو قریب سے سمجھنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔کچھ غیر ملکی سیاحوں نے کہا کہ لاہور کے باسیوں کا جوش و خروش، مہمان نوازی اور تہوار کو منانے کا انداز منفرد ہے جبکہ انتظامی اقدامات کے باعث وہ خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بسنت جیسے تہوار پاکستان کا مثبت اور ثقافتی چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button