عمران خان کی صحت پر تشویش: بیرسٹر گوہر کا شفا انٹرنیشنل منتقلی اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں معائنے کا مطالبہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے اور طبی معائنہ ذاتی معالجین کی موجودگی میں کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے کے لیے پمز اسپتال منتقلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور پمز میں معائنے کے بعد انہیں اطلاع موصول ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا فالو اپ پروسیجر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ

ہمارا مطالبہ وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی کی فیملی کا مطالبہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے دو بنیادی مطالبات ہیں۔پہلا مطالبہ ہےکہ بانی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے جبکہ ہمارا دوسرا مطالبہ ہےبانی کا معائنہ ان کےذاتی معالجین کی موجودگی میں کیاجائے۔

پی ٹی آئی قیادت کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر شفاف اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کسی قسم کے خدشات باقی نہ رہیں۔

مزید خبریں

Back to top button