بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو ملاقات ہو سکتی ہے، بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی رائے کا پتا نہیں مگر میری ذاتی رائے میں بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو ملاقات ہو سکتی ہے۔ عدالتوں کو فرد واحد کو سامنے رکھ نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت بیرسٹرعقیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو ملاقات ہوسکتی ہے، امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش برداشت نہیں ہوگی، بانی کوشوقیہ جیل میں بند نہیں کیا، ان کو سزا ہوئی ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ بانی سے ملاقات کا معاملہ پی ٹی آئی عدالت میں لے کر گئی، 8 فروری کو عوام نے پی ٹی آئی کی کال کو مسترد کردیا۔ یہ احتجاج بے وقعت تھا،عوام نے اس پر کان نہیں دھرے۔



