وزیرآباد: ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے وفد کی بلال فاروق تارڑ اور عمران عصمت کی قیادت میں وفاقی وزیر قانون سے ملاقات

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے وفد کی صدر عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ اور ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ کی قیادت میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات،بار ایسوسی ایشن کی بہتری کے لیے گفتگو۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے صدر عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ، رکن قومی اسمبلی بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔ وفد میں جنرل سیکرٹری وقاراحمد رندھاوا ایڈووکیٹ،سابق صدر بار مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،فنانس سیکرٹری ملک جواد اکرم ایڈووکیٹ،علی حسن چیمہ ایڈووکیٹ،عمران سمراء ایڈووکیٹ،اصغر شاہ ایڈوکیٹ،اطہر چیمہ ایڈووکیٹ شامل تھے۔اس موقع پر وفد نے چیمبرز کی تعمیرات کے معاملہ اور ای لائبریری کو اپ گریڈ کرنے کے لیے وفاقی وزیر سے تعاون کی اپیل کی جس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی انہوں نے کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کی مضبوطی اور خوشحالی پر یقین رکھتے ہیں اس سلسلہ میں وہ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں گے۔صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ اور وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا۔



