امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے امریکی فوج کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا ایرانی حکومت کی تبدیلی چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے۔
ایران کی جانب سے امریکی جنگی طیارہ مار گرائے جانے اور اس کے پائلٹ کے لاپتہ ہونے کے بعد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ معاملہ حکومت تبدیلی سے کیا کوئی ہمارا پائلٹ ڈھونڈھ سکتا ہے تک پہنچ گیا۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جو خود کو مسلسل کامیاب قرار دے رہا تھا، اب ایسی صورتحال میں پہنچ چکا ہے جہاں اسے اپنے ہی پائلٹس کی تلاش کیلئے مدد کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے آغاز میں بڑے بڑے دعوے کیے گئے، جن میں حکومت کی تبدیلی جیسے اہداف شامل تھے، لیکن اب زمینی حقیقت مختلف نظر آ رہی ہے۔



