بنوں میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام

بنوں(جانو ڈاٹ پی کے)بنوں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام۔بنوں میں پولیس کو اطلاع ملی کہ عیدگاہ کی دیوار کے ساتھ ایک مشکوک شے پڑی ہوئی ہے جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔تلاشی کے دوران تقریباً تین کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم برآمدکرلیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ آئی ای ڈی کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا جس کے باعث کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔



