مکتی باہنی اُلٹی پڑگئی،بنگالیوں کےہاتھوں’’مودی‘‘ٹکے ٹوکری

بنگلہ دیش کے بھارت میں کھیلنے سے انکارکے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی

ممبئی(جانو ڈاٹ پی کے)بنگلہ دیش کے بھارت میں کھیلنے سے انکارکے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے ،بھارتی کرکٹ بورڈکافی زیادہ پریشانی کا شکار ہے ،بھارت کو براڈکاسٹرز کی جانب سے بھی کافی زیادہ دباؤ کا سامنا ہے ۔بی سی سی آئی ذرائع نے کہا ہے کہ صرف ایک ماہ باقی رہ جانے کے بعد میچز کا مقام تبدیل کرنا “تقریباً ناممکن” ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی خواہش پر میچز نہیں بدل سکتے، یہ لاجسٹک طور پر بہت مشکل ہے۔بی سی سی آئی ذرائع نے کہا کہ ٹیموں کے ہوائی ٹکٹ اور ہوٹل بک ہو چکے ہیں۔ براڈکاسٹ عملہ بھی موجود ہے، اس لیے یہ کہنا آسان ہے لیکن کرنا مشکل ہے۔بھارت نے گزشتہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کا معاہدہ ہوا تھا، پاکستان اس طے شدہ معاہدے کے تحت اپنے ورلڈ کپ میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔

مزید خبریں

Back to top button