بھارتی سرپرستی میں شیخ حسینہ کا سیاسی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بے نقاب
مفرور حسینہ واجد نے سیاسی کارکن عثمان ہادی کے قتل کا منصوبہ بنگلا دیش میں آنے والےعام انتخابات سے پہلے بنایا، ترکش نیوز ایجنسی کی رپورٹ

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی سرپرستی میں شیخ حسینہ کا بنگلہ دیش میں سیاسی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا، سفاک مودی اورمفرور شیخ حسینہ واجد کا گٹھ جوڑ جبرو استبداد، آمریت اور سیاسی انتہا پسندی کی علامت بن گیا۔
ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق بھارتی ایما پر مفرور شیخ حسینہ واجد کی بنگلا دیش میں قتل وغارت اورسفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں، بنگلہ دیشی سیاسی کارکن پر قاتلانہ حملے کے بعد بھارتی مداخلت کے پیشِ نظر بنگلہ دیشی حکومت نے بھارتی سفیر طلب کر لیا۔
بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے مطابق مفرور حسینہ واجدانتخابات کو متاثر کرنےکیلئے دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہی ہے، بھارت مفرور شیخ حسینہ کو آئندہ انتخابات کو متاثر اور کمزور کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مفرور حسینہ واجد نے سیاسی کارکن عثمان ہادی کے قتل کا منصوبہ بنگلا دیش میں آنے والےعام انتخابات سے پہلے بنایا، اقوام متحدہ بتا چکا ہے کہ حسینہ واجد نے فرار ہونے سے قبل عوامی تحریک کے ہی 1400افراد کو قتل کیا تھا۔
بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت میں مفرور عوامی لیگ کے رہنما بنگلہ دیش میں تشدد بھڑکانے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں، بھارت میں مقیم عوامی لیگ بنگلہ دیش میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے
بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے بھارت سےعثمان ہادی پر قاتلانہ حملہ میں ملوث افراد کو حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ڈھاکہ میں عوامی لیگ کے شدت پسند کارکن کی فائرنگ سےعثمان ہادی شدید زخمی ہیں، شریف عثمان ہادی پہلے ہی شیخ حسینہ کے مفرور حمایتیوں کی طرف سے درجنوں قتل کی دھمکیوں کا بتا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت امریکا، کینیڈا اور پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں، قتل کی سازشوں اور شر انگیز واقعات میں ملوث رہا ہے، بھارت کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجرکو قتل کرچکا ہے جبکہ امریکہ میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش بھی پیش پیش رہا ہے۔



