بنگلادیش انتخابات،جماعت اسلامی کے رہنما سے75اور بی این پی رہنما سے15لاکھ ٹکا برآمد

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کے آغاز سے قبل سیکیورٹی اداروں نے ملک کے مختلف حصوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بڑی مقدار میں نقد رقم برآمد کرلی۔سکیورٹی حکام نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور ووٹوں کی خرید و فروخت کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن آپریشن کیا،جس میں6اضلاع میں مختلف مقامات سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران کروڑوں مالیت کی نقد رقم قبضے میں لے لی گئی۔ڈھاکا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کارروائی کے دوران جماعت اسلامی کے ایک ضلعی امیر کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے74لاکھ ٹکا برآمد ہوئے تھے۔جماعت اسلامی کے گرفتار رہنما سے سکیورٹی حکام اس رقم کے ذرائع اور ممکنہ استعمال سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button