بھارت کےکہنے پر آئی سی سی کا دباؤ قبول نہیں کرینگے، اپنے مؤ قف پر قائم ہیں، بنگلا دیشی اسپورٹس ایڈوائزر

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)بنگلا دیش کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل کا کہنا ہےکہ اگر آئی سی سی بھارتی دباؤ کے آگے جھکتی ہے اور بنگلا دیش پر دباؤ ڈالا جاتا ہے تو یہ صورت حال ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
ایک بیان میں آصف نذرل کا کہنا تھا کہ بھارت کےکہنے پر بنگلا دیش پر غیر منطقی دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا ہے ، یہ قبول نہیں کریں گے۔
آصف نذرل کا کہنا تھا کہ بھارت میں کھیلنے کے حوالے سے مؤ قف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف نذرل کا کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی بھارتی دباؤ کے آگے جھکتی ہے اور بنگلا دیش پر دباؤ ڈالا جاتا ہے تو یہ صورت حال ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
آصف نذرل کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں، بنگلا دیش نے حقیقی وجوہات کی بنا پر وینیو تبدیل کرنےکی بات کی ہے۔



