بی سی بی نے آئی سی سی کو شواہد کیساتھ سکیورٹی اور ویزوں کے مسائل کی تفصیل پیش کردی

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تفصیلی خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق بی سی بی نے آئی سی سی کی جانب سے اٹھائے گئے تمام سوالات کا شواہد کے ساتھ جواب دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی نے کرکٹ ٹیم کے علاوہ میڈیا پرسنز، فینز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی سکیورٹی اور ویزوں کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔

ذرائع کے مطابق بی سی بی نے خط کے ساتھ حکومتی مؤقف اور بیانات کو بھی شواہد کے ساتھ پیش کیا ہے۔

بی سی بی نے ٹیم کے سکیورٹی کے حوالے سے خدشات اور حکومتی پالیسی کو دہرایا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز پہلے بھارت میں انتہا پسندوں کی دھمکیوں اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکم پر آئی پی ایل میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلا دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم سے نکال دیا تھا،جس پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ بھارت محفوظ نہیں ہے، ان کی ٹیم کسی صورت بھارت نہیں جائےگی۔

بنگلا دیش کی حکومت کا بھی مؤقف ہےکہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بنگلادیش کی ٹیم ورلڈ کپ کے لیئے بھارت نہیں جائےگی۔

مزید خبریں

Back to top button