بھائی ہمارے میدان حاضر ہیں!پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اپنا وینیو پیش کردیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)بھائی ہمارے میدان حاضر ہیں!پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اپنا وینیو پیش کردیا۔بنگلہ دیش ٹیم کا ورلڈکپ میں بھارت نہ جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نےنئی تجویز دے دی، ذرائع کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کےمیچز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کردی۔وقت کی کمی کے باعث اگر سری لنکا کے وینیوز تیار نہیں تو پاکستان کے وینیوز میزبانی کو تیار ہیں
بنگلہ دیش نے ورلڈکپ کے میچز کے لئے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹیم کی سیکورٹی پر تحفظات کا اظہارکیا ہے،سری لنکا اگر بنگلہ دیش کے میچز کی میزبانی نہیں کرسکتا تو پاکستان کے وینیوز میزبانی کےلئے حاضر ہیں،پاکستان کے تمام وینیوز ورلڈکپ کے میچز کی میزبانی کے لئے تیارہیں،آئی سی سی نےبنگلہ دیش کے میچز کی منتقلی کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنا ہے۔



