محمد رضوان نے دورہ بنگلہ دیش کو مشکل کہہ دیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ اگر کپتان اپنی ذمہ داری نہ ادا کر سکے تو اسے اپنے عہدے پر قائم نہیں رہنا چاہیے۔ بنگلا دیش کے خلاف دورہ ہمیشہ مشکل رہا ہے۔مقامی کنڈیشنز میزبان ٹیم کے لیے سازگار رہتی ہیں جبکہ مہمان سائیڈز کو سخت مقابلے کا سامنا رہتا ہے۔دورہ بنگلا دیش کیلئے دو روزہ مختصر تربیتی کیمپ کے آخری دن ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف دورہ ہمیشہ مشکل رہا ہے۔مقامی کنڈیشنز میزبان ٹیم کے لیے سازگار رہتی ہیں جبکہ مہمان سائیڈز کو سخت مقابلے کا سامنا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ نئے کرکٹرز کی شمولیت بہترین امتزاج ہے،کرکٹ میں ہر جگہ دباؤ ہوتا ہے،کلب سطح پر بھی ٹیمیں دباؤ کا شکار ہوتی ہیں،کپتان کو ذمہ داری ادا کرنے کے لیے وقت درکار ہوگا۔



