بنگلہ دیش نے بھارت کی چھاتی پَرمُونگ دَل دیا

ڈھاکہ(جانو ڈاٹ پی کے)بنگلہ دیش نے بھارت کی چھاتی پَرمُونگ دَل دیا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔اعلان کردہ ٹیم اسکوارڈ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے تاکہ ٹیم عالمی سطح پر مضبوط کارکردگی دکھا سکے۔بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت لٹن داس کو سونپی گئی ہے جبکہ سیف حسن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے مطابق لٹن داس کی مستقل کارکردگی اور قیادت کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔اسکواڈ میں بیٹر جاکر علی کو خراب کارکردگی کے باعث شامل نہیں کیا گیا، اسکواڈ سے باہر ہونے والے جاکر علی کا 2025 کا سال مایوس کن رہا، جہاں انہوں نے 26 ٹی ٹوئنٹی میچز میں صرف 378 رنز بنائے۔



