عرب امارات نے7بیلسٹک میزائل اور15ڈرونز کو ناکارہ بنایا،اماراتی وزارت دفاع

ابوظہبی(جانوڈاٹ پی کے)اماراتی وزارت دفاع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آج7بیلسٹک میزائل اور15ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا۔اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اب تک 334بیلسٹک میزائل، 15کروز میزائل اور1714ڈرونز کا سامنا کیا، حملوں میں2فوجی شہید اور 6 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ158افراد زخمی ہوئے۔وزارت دفاع کے مطابق زخمیوں میں پاکستانی، اماراتی، مصری اور دیگر ممالک کے افراد شامل ہیں۔



