بلوچستان میں 27 مارچ کو ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان ریلویز نے 27 مارچ کو بلوچستان میں ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

ریلوے حکام کے مطابق 27 مارچ کو ٹرین سروس فنی وجوہات اور ٹریک کی مرمت کے باعث معطل رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوگی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس کر دیا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کیلئے چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button