بارشوں کی کمی کے باعث بلوچستان میں خشک سالی کا خطرہ بڑھ گیا، محکمہ موسمیات نے پری الرٹ جاری کر دیا

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)بلوچستان میں خشک سالی کی صورتحال پر محکمہ موسمیات نے پری الرٹ ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق صوبے کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی ہے اور خشک سالی کی صورتحال میں مزید شدت آنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائرزی کے مطابق اس سال مئی تا نومبر مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی ،بارش نہ ہونےسے ان علاقوں میں مسلسل خشک دنوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔

بارش نہ ہونےسے متاثرہ علاقوں میں خشک سالی سے صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فروری 2026 تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ اور بارش معمول سے کم ہونے کا امکان ہے ۔

اس طرح کے حالات سے پورے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال میں مزید شدت آنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ اضلاع میں چاغی، گوادر، کیچ، خاران، مستونگ، نوشکی، پشین، پنجگور، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور واشک شامل ہیں ۔۔

مزید خبریں

Back to top button