وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے میں نئے اضلاع بنانے کا اعلان

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں نئے اضلاع بنانے کا اعلان کا کردیا۔

پشین کے علاقے برشور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کاکہناتھا کہ پشین کے علاقے بر شور کو آج ضلع کا درجہ دیا، اب ترقی کی منازل طے کریں گے یہاں سرکاری اداروں کو ان کے پاؤں پر کھڑ ا کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ تمام بنداسکولوں کو کھولاجائے گا اور لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا ئیں گی، اگر کسی نے اس حوالے سے ذمہ داری نہ نبھائی تو اسے سزا بھی ملے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلو چستان کےکونے کونے میں جاتا ہوں اور جاتا رہوں گا، اپنے لوگوں کےدرمیان جانے سے کوئی رو ک نہیں سکتا۔

افغانستان کےحوالے سے سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، ہم نے چالیس سال تک افغان بھائیوں کی خدمت کی لیکن اس بھائی چارے کا انجام اور صلہ ہمیں اچھا نہیں ملا، افغان عوام ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ہمارا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے،  فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں کوئی ہماری ایک انچ زمین کو نقصان نہیں پہنچاسکتا اور نہ ہم کسی کو نقصان پہنچانے دیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ایران پر حملوں کےحوالے سے اسرائیل کی بھرپور مذمت بھی کی۔

مزید خبریں

Back to top button