حکومت بلوچستان کا کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں صورتحال معمول پر آنے کا اعلان

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)حکومت بلوچستان  نےکوئٹہ سمیت صوبے بھر میں صورتحال معمول پر آنے کا اعلان  کر دیا البتہ کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن جاری ہونےکی تصدیق کی ہے۔

  ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ میں آپریشن میں 100مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا،اسلحہ بھی برآمدہوا۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں آج انٹرنیٹ ڈیٹا بحال ہوجائےگا،جن علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری ہے وہاں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق نوشکی میں جن سڑکوں کو نقصان پہنچا،اُن کی بحالی کاکام جاری ہے۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمدحمزہ شفقات نے کہا کہ نوشکی اور مستونگ میں جیل پر حملوں میں تقریباً 60 قیدی فرار ہوئے، جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جاری آپریشن ردالفتنہ-1 کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور اور ہرنائی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 216 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے جس کے نتیجے میں بھارتی پراکسی نیٹ ورکس کو شدید دھچکا پہنچا اور قیادت سمیت کمانڈ سسٹم تباہ کردیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button