بلوچستان حکومت کا محکمہ خوراک ختم کرکے کموڈیٹی منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ قائم کرنیکا فیصلہ

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان حکومت نے ایک اور محکمہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیرخوراک بلوچستان نور محمد دومڑ نے جیو نیوز سے بات چیت میں کہا کہ بلوچستان حکومت نے محکمہ خوراک کو ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے، کموڈیٹی منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے نام سے ایک نیا محکمہ بنایا جا رہا ہے۔

نورمحمد دومڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کابینہ کے آئندہ اجلاس میں نئے محکمےکے قیام کی منظوری ہوگی،کموڈیٹی منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ میں 4   ڈائریکٹوریٹ بنائی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ نیا محکمہ اشیائے ضروریہ کے نظم ونسق اور قیمتوں کا تعین کرےگا، ذخیرہ اندوزی کےخلاف اقدامات اور خوراک کے معیارکویقینی بنایا جائےگا۔

نورمحمد دومڑ کا کہنا تھا کہ کموڈیٹی منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ میں اسامیاں 1370سےکم ہوکر 974 رہ جائیں گی۔

بلوچستان حکومت نے گزشتہ روز صوبائی محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button