کس نے بال کی حالت تبدیل کی کچھ کہہ نہیں سکتا، سکندر رضا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا ہے کہ میں نے بال کی حالت تبدیل نہیں کی، کس نے بال کی حالت تبدیل کی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا کہ منیجمنٹ پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہے، کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ہمارے رنز کم تھے ٹارگٹ اچھا دے سکتے تھے۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز کے خلاف بال سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کو پانچ رنز کی پنالٹی پڑگئی۔
بال کی حالت تبدیل کر نے پر امپائرز نے گیند تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، امپائرز گیند کی حالت تبدیل کرنے سے متعلق اب میچ ریفری روشن ماہنامہ کو رپورٹ کریں گے۔
روشن ماہنامہ کپتان شاہین آفریدی کو طلب کر کے سماعت کریں گے، میچ میں فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور شرف الدولہ تھے۔



