باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

باجوڑ(جانوڈاٹ پی کے) باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے تنگی میں شرپسندوں نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تنگی کے علاقے میں انسداد پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر جاں بحق ہوا، شرپسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے فائرنگ کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ پر اظہار افسوس کیا اور شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

وزیراعظم نے تخریب کاروں کی جلد از جلد شناخت اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے انسداد پولیو کی اہم خدمت سر انجام دینے والوں پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے تک انسداد پولیو مہم پوری تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button