افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، باجوڑ میں مسجد کو نشانہ بنا ڈالا،متعدد افراد زخمی

باجوڑ(جانوڈاٹ پی کے)باجوڑ میں افغان طالبان کی شیلنگ سے مسجد کی چھت اور دیگر حصے بری طرح متاثر ہوگئے۔

پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی پر حملے شروع کردیے، افغان طالبان کے گولے باجوڑ کے علاقے لغڑئی اور گردونواج میں گرے، جس سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے حملے کیخلاف باجوڑ کے عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج افغان طالبان کے بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

پاک فوج افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے، پاک فوج نےچترال سیکٹرکےقریب افغان طالبان کی بریکوٹ بیس کوتباہ کردیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی سرحدوں اور شہریوں کی حفاظت کوہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button